تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکا:حاملہ خواتین میں فالج کی شرح میں 54 فیصداضافہ

جنگ نیوز -


نیویارک…فارن ڈیسک…حاملہ خواتین میں فالج کی شرح54فی صد زیادہ ہوگئی ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکا میں شائع تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ حاملہ خواتین یا زچگی کے بعد فالج کے خطرے سے شاذ و نادر ہی دوچار ہوتی ہیں۔ گزشتہ 12 سال کے دوران اس طرح کے واقعات میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جریدے کے مطابق امریکا میں 1994-95 کے دوران 4,085 حاملہ خواتین کو فالج ہوا جب کہ 2006-07 میں یہ تعداد 6,293 ہوگئی جو54فی صد زیادہ ہے۔فالج کے ان حملوں کی وجہ خواتین کا وزن میں زیادتی ہے جس میں شوگر اور ہائی بلڈ پریشر بھی فالج کے خطرات سے دوچار کردیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.