تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی حسین اصغر کو پولیس کمانڈ نہ چھوڑنے کی ہدایت

جنگ نیوز -


گلگت…وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل آئی جی حسین اصغر سے انتہائی خفیہ ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور آئی جی حسین اصغر کی ملاقات ایئرپورٹ کے قریب ایک نجی ہوٹل میں ہوئی۔ ملاقات میں کمشنر بلتستان ڈاکٹرساجد چوہان بھی موجود تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے آئی جی حسین اصغر کو پولیس کی کمانڈ نہ چھوڑنے کی سختی سے ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلٰی اور آئی جی کی ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.