1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کوئی تبلیغی مرکزکی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے،شجاعت حسین
جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ق کے سربراہ سینیٹر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ تبلیغی مراکز اسلام کے مراکز ہیں۔ رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے اس کے دفاع کے لئے اپنا سب کچھ داوٴ پر لگا دیں گے۔وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیان پر ردعمل میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت نے جنوبی ایشیا ہی نہیں دنیا بھر کے ملکوں میں دین کی تبلیغ کی۔ قرآن پاک کے دنیائے انسانیت کے احترام اور بقاء کے آفاقی پیغام کو عام کرنے میں خدمات انجام دی ہیں۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور اہل اسلام تبلیغی جماعت کی خدمات کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے مرکز کو دہشت گردی کا اڈا قرار دینے والے کج فہمی کا شکار ہیں۔