تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ناٹنگھم ٹیسٹ :بھارت کاانگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جنگ نیوز -


ناٹنگھم...انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلا جارہاہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجرڈ ظہیر خان کی جگہ فاسٹ باؤلر سری سانتھ اور اوپنر گوتم گمبھیر کی جگہ آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ نے فٹنس مسائل کا شکار فاسٹ باؤلر کرس ٹریملٹ کی جگہ ٹم بریسنن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.