1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
امریکیوں نے چینی کا استعمال کم کردیا
جنگ نیوز -
نیو یارک...فارن ڈیسک…امریکیوں نے چینی کا استعمال کم کردیا ہے ۔ہر امریکی9سال قبل کی نسبت اب اوسطاً25فی صد کم چینی کا استعمال کرتا ہے۔امریکی زیادہ تر سوڈا پیتے ہیں جس میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے،کچھ برسوں سے اس کے پینے میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس شرح میں کمی اس لیے بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ امریکی والدین نے بچوں کو میٹھے مشروبات پلانے میں کمی کردی ہے اس کے سا تھ ساتھ امریکا میں ایسے مشروبات مقبول ہورہے جن میں چینی کی مقدار بہت کم رکھی جاتی ہے۔یہ تحقیق امریکی جریدے کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔