1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
وویک اوبرائے اور والد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جنگ نیوز -
ممبئی...…بھارت کی ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے چیک باؤنس ہوجانے کے جرم میں بالی ووڈ اداکار وویک اور ان کے والد سریش اوبروائے کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردےئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوبرائے ملٹی میڈیا لمیٹڈکے مالکان سریش اور وویک اوبرائے سمیت کمپنی کے 4مزید بورڈ آف ڈائریکٹرز اور مینیجرز کو3کروڑ سے زائد مالیت کا چیک باؤنس ہوجانے کا جرم عائد کیا گیا ہے۔ وویک اوبرائے اور ان کے والد کیخلاف یہ شکایت Jawaharlal Agichaنامی ایک شخص نے دائر کی تھی جسے جاری کیے گئے3کروڑ سے زائد مالیت کے چیک باؤنس ہوگئے تھے۔پچھلے سال دسمبر سے جاری اس کیس کی سماعت سے مسلسل غیر حاضری پر کورٹ نے وویک اور ان کے والد سریش کیخلاف دائر کی گئی درخواست پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔