1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
انڈونیشیاء : کم آمدنی والے خاندان سگریٹ خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں
جنگ نیوز -
جکارتا…فارن ڈیسک…انڈونیشیاء کے ہر دس غریب خاندانوں میں سے 6خاندان سگریٹ خریدنے کو ترجیح ہیں۔امریکی اخبار’اسٹریٹ ٹائمز‘ کے مطابق معاشی مشکلات کے باوجود انڈونیشیاء کے لوگ دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کی بجائے سگریٹ خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔قومی سروے کے مطابق کم آمدنی والے خاندانوں نے اپنی آمدنی کا19فی صد غذائی اشیاء،11فی صد تمباکو،2فی صد تعلیم اور3فی صد صحت کی مد میں خرچ کیا۔10میں 6کم آمدنی والے خاندان سگریٹ پر خرچ کرتے ہیں۔ایسے خاندان ایک دن میں ایک پیکٹ سگریٹ پر10ہزار انڈونیشن روپیہ(1.42ڈالر) خرچ کرتے ہیں،ایک ماہ میں تین لاکھ اورایک سال میں3.65ملین روپیہ خرچ کرتے ہیں۔