تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سویڈن میں بائیسویں ورلڈ اسکاؤٹس جمبوری کا آغاز

جنگ نیوز -
سویڈن…فرقان یوسفی…سویڈن کے شہر Kviphikstunt کے نواحی علاقے Rinkupay میں 22 ویں ورلڈ اسکاؤٹس جمبوری کا آغاز ہوگیا۔ جمبوری میں 153 ممالک کے 39 ہزار اسکاؤٹس شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس جمبوری کو دُنیا کی منتخب 6 ہزار (Ist) انٹرنیشنل سروس ٹیمیں چلا رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے اسکاؤٹس نے رنگا رنگ رقص اور گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر یو کے کی طرف سے سویڈن کو جمبوری پرچم پیش کیا گیا۔ صبح سے ہونے والی بارش افتتاحی تقریب تک تھم گئی جس کے بعد خوشگوار موسم میں اسکاؤٹس نے افتتاحی تقریب میں بھرپور انجوائے کیا۔ 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی تقریب رات 11 بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.