تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

حیدرآباد: میٹرک سائنس و جنرل گروپس کے نتائج کا اعلان

جنگ نیوز -
حیدرآباد…رپورٹ:رئیس کمال …ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال 2011سائنس گروپ اورجنرل گروپ کے نتائج کااعلان کردیاہے ۔نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں تینوں پوزیشن کیڈٹ کالج پٹارو نے حاصل کی جس کے مطابق طلباء میں حسنین علی سیٹ نمبر 151023نے پہلی پوزیشن‘محمدشہزاد باجوہ سیٹ نمبر150975نے دوسری پوزیشن ‘ ارسلان احمد سیٹ نمبر150919نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبات میں فاؤنڈیشن پبلک اسکول ڈیفنس کی طالبہ عائشہ اسلم میمن سیٹ نمبر106565نے پہلی پوزیشن ‘سینٹ میری گرلز ہائی اسکول حیدرآبادکی طالبہ اقصیٰ سیٹ نمبر106193نے دوسری پوزیشن اورفاؤنڈیشن پبلک اسکول ڈیفنس کی طالبہ ماہ مصطفی سیٹ نمبر 106576نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسطرح سائنس گروپ میں 49985 امیدواروں نے اپنے ناموں کااندراج کرایا‘ 49940امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ اے ون میں 2278طلباء ‘2342طالبات۔ گریڈ اے میں 8369طلباء‘6507طالبات۔ گریڈ بی میں‘9884طلباء ‘5431 طالبات۔ گریڈ سی میں 5722طلباء ‘2065طالبا ت۔ گریڈ ڈی میں1053طلباء ‘ 209طالبات اورگریڈ ای میں چھ طلباء اورایک طالبہ نے کامیابی حاصل کی۔علاوہ ازیں جنرل گروپ طلباء میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹنڈومحمدخان کے طالبعلم راشدعلی سیٹ نمبر173454نے پہلی پوزیشن جبکہ اسی اسکول کے طالبعلم نعیم حسین سیٹ نمبر 173458نے دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ ہائی اسکول حاجی خان کے طالبعلم محمد عرس سیٹ نمبر175154نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبات میں سچل بوائز اینڈگزلر ہائی اسکول ٹنڈوالہیار کی طالبہ اسماء بانو سیٹ نمبر173381نے پہلی پوزیشن ‘گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ماتلی کی شریفاًآرائیں سیٹ نمبر173177نے دوسری پوزیشن ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو باگوکی طالبہ خولہ سیٹ نمبر173233نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق 2201امیدواروں نے اپنے ناموں کااندراج کرایا اور2180امیدوارامتحان میں شریک ہوئے۔گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ اے میں 139طلباء‘ 28طالبات۔گریڈ بی میں 527طلباء ‘162طالبات۔گریڈ سی میں 450طلباء ‘329طالبات۔گریڈ ڈی میں101طلباء‘139طالبات اورگریڈ ای میں ایک طالبعلم کو کامیاب قرار دیا گیا۔ اس طرح سائنس گروپ میں طلباء کی کامیابی کاتناسب 87.49‘طالبہ میں کامیابی کاتناسب 88.49اورمجموعی کامیابی کاتناسب 87.86اور جنرل گروپ میں طالبہ کی کامیابی کاتناسب 87.63‘طالبات میں کامیابی کاتناسب 81.13اورمجموعی کامیابی کاتناسب 85.23رہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.