1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
مستونگ میں بم دھماکا: اسلم رئیسانیکے بھتیجے سمیت 2افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
مستونگ…مستونگ میں ہونیوالے بم دھماکے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھتیجے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ میں ایک فٹ بال میچ کے بعد میر اکمل رئیسانی واپس جارہے تھے کہ بم دھماکا ہوگیا، جس میں ان سمیت تیس افراد زخمی ہوگئے ، اس دوران شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ ان کو شدیدزخمی حالت میں فوری طور سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ میر اکمل رئیسانی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی کے صاحبزادے تھے۔