تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی: شارع فیصل پر فائرنگ، مسلم لیگ لائرز فورم کے 2وکلا جاں بحق

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب فائرنگ سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دو وکلا جاں بحق ہوگئے ۔ شارع فیصل پر صدر تھانے کے سامنے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت فہیم ریاض اورسلیم بھٹی کے نام سے ہوئی۔مسلم لیگ ن کے لائرز فورم کے صدر ارشد جدون نے بتایا کہ ایڈووکیٹ فہیم ریاض طیارہ سازش کیس میں نواز شریف کے وکلا کی ٹیم میں تھے اور وہ مسلم لیگ لائرز فورم سندھ کے چیف آرگنائزر تھے، جبکہ محمد سلیم بھٹی لائرز فورم سندھ کے نائب صدر تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.