تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ناٹنگھم ٹیسٹ :بھارت نے 124پر 8انگلش بیٹسمینوں کو پویلین لوٹا دیا

جنگ نیوز -


ناٹنگھم…بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے تھے۔اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، اور ٹاس جیتنے کا بھرپور فائدہ اٹھایااور چائے کے وقفے تک 50.3اوورز کے کھیل میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ تہس نہس کرکے رکھ دی ، سری سنتھ اور اشانت شرما نے تین تین وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ دو وکٹ پراوین کمار نے لیں۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان اسٹراس 32،کیون پیٹرسن 29اور ای این بیل 31کے علاوہ کوئی بیٹسمین بھارتی سورماؤں کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا۔چائے کے وقفے پر براڈ6اور سوان بناء کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.