1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی…مصر کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، عمر بھٹہ کو ٹیم کا کپتان مقررہوگئے ہیں۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں دو روزہ ٹرائیلز کے بعد پاکستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر حنیف خان نے کیا، عمر بھٹہ کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ، دیگر کھلاڑیوں میں، مظہر عباس، خالد بھٹی، علیم بلال، ایم مشتاق، وسیم عباس، تصور عباس، کاشف جواد، محمد رضوان،زہیب اشرف، محمد سلمان، ارسلان قادر، علی شان، عدنان انور، رانا عمیر، ایم دلبر، اور احمد زبیرشامل ہیں ، پاکستان جونئیر ٹیم اگست میں مصر کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔