1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کروشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،اٹلیکے پوٹیٹو اسٹارس کواٹر فائنل میں
جنگ نیوز -
اوماگ …کروشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اٹلی کے پوٹیٹو ا سٹارس نے کواٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ کروشین کے مارین سیلچ نے بھی تیسرے راونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔کروشیا کے شہر اوماگ میں کھیلے جانے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں گزشتہ سال کے رنر اپ اٹلی کے پو ٹیٹو اسٹارس نے ارجنٹائن کے Juan Ignacio Chela کو 6-4 چار چھ اور سات پانچ سے شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دوسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں ہوم فیورٹ Marin Cilic نے روبن ہیس کو چار چھ، چھ چار اور چھ تین سے ہرادیا۔ کواٹر فائنل میں سیلچ کا مقابلہ ارجنٹائن کے Diego Junqueira سے ہوگا۔ایک اور اٹیلین Fabio Fognini نے بلجیم کے Olivier Rochus کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی۔