تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ناٹنگھم ٹیسٹ: بھارتی بولرز نے انگلینڈ کی اننگز 221پر سمیٹ دی

جنگ نیوز -


ناٹنگھم …بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ناٹنگھم میں جاری ہے،جہاں انگلش ٹیم بھارت کیخلاف پہلی اننگز میں 221رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ ناٹنگھم میں بھارتی قائد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی،ان کے بولرز نے کپتان کے فیصلے کوابتدا میں درست ثابت کر دکھا،124رنز پر انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے ،جس میں کپتان اسٹراوٴس32 ،ایان بیل 31 اور کیون پیٹرسن 29رنز کے ساتھ نمایاں رہے،لیکن اس مشکل میں اسٹورٹ براڈ اور گریم سوان نے نویں وکٹ پر 73رنز جوڑے اور ٹیم کو سنبھالا دیا۔سوان28 اور اسٹورٹ براڈ 64رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے،بھارت کی جانب سے پراوین کمار ،سری سانت اور اشانت شرما نے تین تین وکٹ لیں


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.