1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی اسٹاک میں تیزی،انڈیکسبارہ ہزار190 پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں دو دن کی شدید مندی کے بعد تیزی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا او ر یہ رحجان دونوں ٹریڈنگ سیشن میں برقرار رہا۔ سرمایہ کار فرٹیلائزر اسٹاک میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای 100 انڈیکس 92 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 4 کروڑ 61 لاکھ شئیرز رہا۔ سب سے زیادہ کام این آئی بی بینک کے رائٹشیئرزمیں ہواجس کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک پیسے رہی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 58 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار560 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ ہفتے مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں کا انحصار نئی مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود سے متعلق کئے جانے والے اعلان پر ہے۔