تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

رمضان سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ،خریدار پریشان

جنگ نیوز -


اسلام آباد… دارالحکومت اسلام آباد میں رمضان سے قبل ہی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے تک اضافہ ہواجبکہ دال چنا، 10، بیسن 12 اور سفیدچنا 18 روپے فی کلو مہنگے ہوگئے ہیں۔صارفین نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ رمضان سے پہلے دال چنا 70 روپے کلو تھی جو اب 80 روپے تک جاپہنچی ہے۔ بیسن 72 روپے سے85 روپے اور سفید چنا 130روپے سے بڑھ کر148روپے فی کلو تک جاپہنچا ہے۔مشروبات بھی مہنگے ہوگئے ہیں، لال شربت کی 130روپے والی بوتل 140روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ مرغی کا گوشت 300، بکرے کا گوشت 500 اور گائے کا گوشت 320 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ دکان داروں کا کہنا تھاکہ وہ 72 روپے فی کلو بیسن فیکٹری سے خرید رہے ہیں اور اب اس سے کم قیمت پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب شہری مہنگائی مہنگائی کا شور کررہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.