1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
اب آیاکی ضرورت ختم؛ بے بی سٹنگ کرنے والا روبوٹ تیارکرلیا گیا
جنگ نیوز -
سیول…سینٹرل مانیٹرنگ…ترقی پسند ممالک میں والدین کا ملازمتوں پر جانا ایک عام بات ہے تاہم ایسے میں بچوں کی دیکھ بھال ہمیشہ سے انکے لیے مسئلہ رہی ہے لیکن ذہین سائنسی دماغوں نے اب اسکا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ کوریا کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے آیا کی ضرورت کو یکسر ختم کرتے ہوئے بے بی سٹنگ کرنے والا روبوٹ متعارف کروادیاہے۔Kibotنامی یہ12انچ کا روبوٹ ناصرف کئی زبانوں میں پڑھنے،بولنے اور گانے میں مہارت رکھتا ہے بلکہ اس میں نصب Wi-Fiکنکشن اور ویب کیم والدین کو بچوں پر نظر رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔450ڈالر مالیت کا یہ روبوٹک بے بی سٹر بذریعہ فون والدین کے احکامات مانتے ہوئے گھر میں بچوں کی تلاش کا فریضہ بھی بخوبی سر انجام دے سکتا ہے۔