تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی گئی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی گئی،امریکی سفارتکاروں کو شہر سے باہر آنے جانے کیلئے پیشگی اجازت یا این او سی لینا ہوگا جبکہ سینئر امریکی سفارتکاروں کو بھی دوسرے شہریا قونصلیٹ جنرل جانے کیلئے اجازت لینا ہوگی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا بھی پاکستانی سفارت کاروں پر آئندہ ہفتے تک ایسی پابندیاں لگا سکتا ہے ۔سفارتی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی ہے۔ امریکی سفارتکاروں پر یہ پابندیاں کچھ عرصے سے جاری ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی حکومت نے بھی امریکا میں موجود پاکستانی سفارتکاروں پر ایسی پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔جنیوا کنونشن کے تحت متاثرہ ملک پابندی لگانے والے ملک کے سفارتکاروں پر بھی پابندیاں لگا سکتا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنیوا کنونشن کے تحت پانچ ملکوں کے سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ ان ممالک میں کیوبا،شمالی کوریا، ایران، شام اور روس شامل ہیں، سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکا کے علاوہ دوسرے ملکوں کے سفارتکاروں کو بھی دوسرے شہرآنے جانے کیلئے پیشگی اجازت یا این او سی لینا پڑتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.