تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکی ایوان نمائندگان میں قرض کی حد بڑھانے سے متعلق بل منظور

جنگ نیوز -
امریکی ایوان نمائندگان میں قرض کی حد بڑھانے سے متعلق بل منظور

واشنگٹن…امریکی ایوان نمائندگان نے قرض کی حد کو 900 ارب ڈالر تک بڑھانے سے متعلق بل منظور کرلیا ہے۔ری پبلیکن ارکان کی اکثریت پر مشتمل امریکی ایوان نمائندگان میں یہ بل 210 کے مقابلے میں 218 ووٹوں سے منظور ہوا لیکن سینیٹ میں اس کا منظور نہ ہونا تقریباً یقینی ہے۔ کیونکہ وہاں ڈیموکریٹ ارکان کی اکثریت موجود ہے۔ بل میں اخراجات پر 917 ارب ڈالر کی کٹوتیاں بھی منظور کی گئی ہیں۔ ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اس بل کے بجائے اپنے ڈھائی کھرب ڈالر کے طویل المدتی بل کی منظوری کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں دو اعشاریہ دو کھرب ڈالر کی کٹوتیاں بھی شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.