تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

برطانیہ: شاہی خاندان میں ایک بار پھر شہنائیاں بجنے لگیں

جنگ نیوز -
برطانیہ: شاہی خاندان میں ایک بار پھر شہنائیاں بجنے لگیں

لندن…ملکہ الزبتھبرطانیہ کے شاہی خاندان میں ایک بار پھر شہنائیاں بجنے کو ہیں۔ملکہ الزبتھ کی سب سے بڑی نواسی زارا فلپس آج پیا گھر سدھار جائیں گی۔ملکہ الزبتھ کی اکلوتی بیٹی شہزادی این کی صاحبزادی زارا فلپس آج رگبی کھلاڑی مائیک ٹنڈل سے رشتہ ازداوج میں منسلک ہوں گی۔ ان کی شادی کے سلسلے میں گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے مقامی چرچ میں ریہرسل کی گئی جس میں شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی۔زارا فلپس نوعمری سے ہی شاہی روایات سے بغاوت کے لیے مشہور ہیں،تاہم اس اہم موقع پر انھوں نے روایتی عروسی لباس کا ہی انتخاب کیا ہے۔شہزادہ ولیم اور کیٹ کی شادی کے مقابلے میں زارا فلپس کی شادی نہایت سادگی سے ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.