1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
اداروں کے درمیان ہونیوالے تصادم سے ہر شہری پریشان ہے،منور حسن
جنگ نیوز -
اداروں کے درمیان ہونیوالے تصادم سے ہر شہری پریشان ہے،منور حسن
ریاض…جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ حکومت نہ تو پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار دادوں پر عمل کرتی ہے اور نہ ہی سپریم کورٹ کے احکامات کی پرواہ کرتی ہے جس سے اداروں کے درمیان ہونے والے تصادم سے ہر شہری پریشان ہے ۔وہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے بدترین عذاب میں مبتلا ہیں اور ان کی زندگی اجیرن ہو چکی ہ،حکمران قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ بجلی کی کمپنیوں کو ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا جارہاہے۔ سید منورحسن کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے کی رٹ اور پاکستان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے تمام مذاکرات ناکام رہے اور حالیہ مذاکرات کا انجام بھی یہی ہو ا ہے۔