تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پاکستان میں ڈرون حملے روک دیئے جائیں ،ڈینس بلیئر

جنگ نیوز -
پاکستان میں ڈرون حملے روک دیئے جائیں ،ڈینس بلیئر

واشنگٹن…سابق امریکی انٹیلی جنس چیف ڈینس بلئیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے روک دیئے جائیں کیونکہ یہ پاک امریکا تعلقات کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں صرف ہونے والے 80 ارب ڈالر کے بل کو کم کرنے کیلیے نظر ثانی کی جائے۔امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر نے ASPEN سیکیورٹی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے معاہدے کی صورت میں امریکا کو صرف میزائل حملے کرنے چاہئیں۔ ڈینس بلئیر کے مطابق امریکی پالیسی کے دوسرے مرحلے میں اسے چھوٹے پیمانے پر حملے کرنے ہیں، مگر موجودہ صورت حال امریکا کو کوئی حملہ نہ کرنے کی جانب لیجارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کل چار ہزار دہشت گردوں کیخلاف سالانہ 80 ارب ڈالرخرچ کیے جارہے ہیں، نائن الیون کے بعد سے اب تک امریکا میں کل 17 شہری دہشت گردی کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران ٹریفک حادثات اور جرائم کے دوران 15 لاکھ امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس لیے امریکا دہشت گردی کے بجائے دیگر امور پر زیادہ رقم خرچ کرے۔سابق امریکی صدر جارج بش دور کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اسٹیفن ہیڈلے نے کہا کہ اگر پاکستان کو اسامہ بن لادن جیسے بڑے ٹارگٹس کیخلاف آپریشن میں شامل رکھا جاتا تو وہ حملوں کی اجازت دینے کیلیے تیار تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.