1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
انجم عقیل فرار کیس،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
جنگ نیوز -
راول پنڈی …راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وفاقی پولیس کی حراست سے ایم این اے انجم عقیل کے فرار کیس میں ملوث تمام ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کردی ہے خصوصی عدالت کے جج نے فرار کیس میں انجم عقیل اور دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ کی آج سماعت کی تو پولیس نے بتایا کہ گرفتار ایم این اے زیر اسپتال میں علاج ہیں ، اس لئے انہیں عدالت نہیں لایا جاسکا، اس پر عدالت نے انجم عقیل کی عدم حاضری کو قبول کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر پولیس کو ملزموں کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔