1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
مستونگ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھتیجے میر حقمل رئیسانی کی تدفین
جنگ نیوز -
مستونگ…وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کے مستونگ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بھتیجے میر حقمل رئیسانی کی تدفین ان کے آبائی علاقے کانک میں کر دی گئی۔ کوئٹہ کے ساروان ہاوس سے میر حقمل رئیسانی کی میت ان کے آبائی علاقے کانک روانہ ہوئی تو ان کے ہمراہ وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی ، سینیٹر لشکری رئسانی ، میر حقملی کے والد سراج رئیسانی سمیت پارٹی کے کارکن ، صوبائی وزراء اور دیگر افراد قافلے کی شکل میں روانہ ہوئے۔ کانک میں میر حقمل رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صوبائی وزراء ، سرکاری حکام سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد میر حقمل رئیسانی کو کانک میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔