1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بعض بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیگرمقامات پر موسم، گرم اور مرطوب ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راول پنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ملاکنڈ ڈویڑنز،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر بارش ہوئی،آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے ، یہ بھی توقع ہے کہ راول پنڈی،لاہور،گوجرانوالہ، ملاکنڈ،ہزارہ ڈویڑنز کشمیر، اور گلگت بلتستان میں بھی آئیندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔