تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سلمان خان بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار،معاوضہ50کروڑ روپے

جنگ نیوز -


ممبئی…بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے لگاتار تین سپرہٹ ایکشن فلمیں wanted،دبنگ اور ریڈی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا کر50کروڑ روپے کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سلمان خان ایک فلم کا معاوضہ 40کروڑ روپے تک وصول کر رہے تھے تاہم اپنی کامیابیوں اور بڑھتی پسندیدگی کو دیکھتے ہو ئے انھوں نے اس میں مزید 10کروڑ روپے کااضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب بالی ووڈ پروڈیوسرزنہ صرف سلمان خان کو ان کامنہ مانگا معاوضہ دینے کو تیار ہیں بلکہ سلمان ہی کی مرضی کے مطابق فلم کے ڈائیریکٹر اور ان کے مدِ مقابل ہیروئن کا انتخاب بھی کیا جا رہا ہے ۔آج کل سلمان خان حقیقی معنوں میں انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں اور اس صورتحال کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ سلمان خان 31اگست کو ریلیز ہونے والی ایک اور ایکشن فلم باڈی گارڈ کی کا میابی کے بعد اس معاوضے میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.