تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کوئٹہ میں اندھا دھند قتل کی وارداتوں پر عوام مشتعل،گاڑیاں نذر آتش

جنگ نیوز -


کوئٹہ…کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے،واقعہ کے خلاف مشتعل مظاہرین نے شدید احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی، جبکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے واقعہ کے خلاف سوگ اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کل اتوار کو کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دے دی۔پولیس کے مطابق کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر ایک وین اور رکشے میں سوار افراد پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے۔جن میں سے تین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،جبکہ ایک خاتون سمیت دیگر آٹھ افراد ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اسپتال پہنچ گئے اورواقعہ پر شدید احتجاج کیا اور بروری روڈ بلاک کردی۔اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے بروری روڈ پر تین گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو آگ لگادی جبکہ گاڑیوں پر پتھراو بھی کیا، جس سے ان کے شیشے ٹوٹ گئے۔بعض افرادکی جانب سے بولان میڈیکل کمپلیکس میں فائرنگ بھی کی گئی، بعد میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بروری روڈ پر مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی، بعد میں واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں ان کے گھروں کو روانہ کردی گئیں، شیعہ علماء کونسل بلوچستان، بلوچستان شیعہ کانفرنس، تحفظ عزاداری کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے واقعہ کے خلاف سوگ اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کل اتوار کو کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دے دی، واقعہ کی گورنر و وزیراعلی بلوچستان اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نیشدیدا لفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے راہنما عبدالخالق ہزارہ نے عوام سے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔، دوسری جانب ڈی آئی پولیس آپریشنز حامد شکیل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گذشتہ روز زائرین پر فائرنگ کے واقعہ میں سات افراد کی ہلاکت اور دیگر واقعات میں درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے اور سپنی روڈ واقعہ کی بھی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.