تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

چین : چوروں نے چوپ اسٹیک کے ذریعے لو گوں کو لوٹنا شروع کر دیا

جنگ نیوز -


بیجنگ… چین میں کھا نا کھانے کے لئے چمچ کے طور پر استعما ل کی جانے والی چو پ اسٹیکس(Chopstich) کواب چینی چوروں نے لوگو ں کی جیبیں خالی کر نے کیلئے استعمال کر نا شروع کر دیا ہے۔عام شاہراؤں ، بس اسٹاپس اور دیگر عوامی مقامات پر چور ہاتھ میں پکڑی چوپ اسٹیکس کے ذریعے لو گوں کے بیگ اور جیب سے رقم ،موبائل فون اور قیمتی اشیاء نکال لیتے ہیں اور متا ثرہ شخص کو اس کاروائی کے بارے میں محسوس تک نہیں ہو تا۔ حال ہی میں چین میں سیکورٹی کے لئے نصب کیمروں کے ذریعے کئی چوروں کو چو پ اسٹیکس کے ذریعے لو ٹتے دیکھا گیا ہے اور اب اس ویڈیوکوریلیز کرکے عوام کو اس نئے طریقہ واردات سے آگاہ کر کے چوپ اسٹیکس چوروں سے محفوظ رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.