1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہونے وال جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت اور صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز، رجسٹرارز بھی شریک ہیں ، اجلاس میں عدالتی نظام کی نئی ویب سائیٹ کے اجراء سمیت دیگر عدالتی امور، جیل اصلاحات اور متعلقہ اہم موضوعات پر غور کیا جارہا ہے۔