تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پارلیمنٹ کی بالادستی مسلمہ،عدالت پر وار نہیں کرنے دینگے،نوازشریف

جنگ نیوز -


مری…مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کو عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا ، پارلے منٹ کی بالادستی مسلمہ ہے لیکن اسے عدالت پر وار نہیں کرنے دیا جائے گامسلم لیگ ن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے نومنتخب عہدے داروں کا مری میں نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، اس سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ حکومت کو عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا، مسلم لیگ ن عوام کو مایوس نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے، پارلے منٹ کی بالادستی مسلمہ ہے لیکن اسے عدالت پر وار نہیں کرنے دیں گے ، اس سے پہلے خیبر پختونخواہ کے ممتاز سیاست دان اور اے این پی کے سابق رہنماء فرید طوفان نے نوازشریف سے ملاقات کی ، فرید طوفان نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم نوازشریف کی طرف دیکھ رہی ہے ، نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.