تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ناٹنگھم ٹیسٹ،بھارتی ٹیم24رنز ایک آوٴٹ سے دن کا آغاز کرے گی

جنگ نیوز -


ناٹنگھم …ناٹنگھم ٹیسٹ میں بھارتی بولرز تو امتحان میں پورے اترے ،اب بیٹسمینوں کی باری ہے،آج بھارتی ٹیم اننگز کاآغاز24 رنز ایک آوٴٹ سے کریگی۔ ٹرینٹ برج ناٹنگھم کا پہلا دن بھارتی بولرز کے نام رہا،جن کے سامنے انگلش بیٹسمینوں کی ا یک نہ چل سکی،انگلینڈ کی آٹھ وکٹیں 124رنزپرگرچکی تھیں۔اس موقع پر اسٹورٹ بروڈ کے ذمہ دارانہ 64رنزنے ٹیم کومکمل تباہی سے بچالیا۔پوری ٹیم221رنزپرآوٴٹ ہوگئی۔پروین کمار، اشانت شرما اورسری سانتھ نے تین تین کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔جواب میں بھارت نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر24رنزبنائے۔ وینکٹ لکشمن 13اور راہول ڈریوڈ سات رنزپرناٹ آوٴٹ ہیں۔بھارت کوانگلینڈکی برتری ختم کرنے کیلیے مذید 197 رنز درکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.