1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
غذا کو اچھی طرح چبا کر نہ کھانے والے افراد جلد موٹے کا شکار ہوتے ہیں
جنگ نیوز -
نیویارک…فارن ڈیسک… ایسے افراد جوکھانا کھاتے ہوئے تیزی کرتے ہیں اور مناسب طریقے سے غذا کو نہیں چباتے وہ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔جو لوگ غذا کو زیادہ چبا کر کھاتے ہیں وہ کم کیلوریز حاصل کر پاتے ہیں جس سے ان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔غذا کو 40بار چبانا چاہیے جو کہ عموماً15بار چبایا جاتا ہے جس سے 12فی صد کم کیلوریز حاصل ہوتیں ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی جریدے کلینکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ ایسے افراد جو کھانا کھاتے ہوئے تیزی کرتے ہیں اور غذا کو کھاتے ہوئے جلدی نگلنے کی کوشش کرتے ہیں وہ زیادہ کیلوریز لیتے ہیں جس سے موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔چین کی ہاربن میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں14فربا اور16 اسمارٹ مردوں کے غذا چبانے کا مطالعہ کیا گیا اس میں بلڈ شوگر اور بھوک کو باقاعدگی میں لانے والے ہارمونز کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔اس تحقیق سے موٹاپے اور غذا کو چبانے کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف ہوا۔