1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ویت نام میں ای وی71 وائرس پھیل گیا، 70افرادکی موت کا شکار
جنگ نیوز -
ہنوئی…فارن ڈیسک…ویت نام میں ای وی71نامی وائرس سے ستر افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور23ہزار سے زیادہ متاثر ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویت نام میں رواں برس ہاتھ،پاوٴں اور منہ کے امراض سے 70افراد ہلا ک ہوگئے۔ اس مرض سے23ہزار سے زائد بچے متاثر ہوں۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق یہ بیماری ملک کے جنوبی حصے کو شدید متاثر کر رہی ہے۔ای وی 71نامی وائرس پورے ویت نام میں پھیل چکا ہے۔یہ مرض بچوں میں بہت عام ہے جس سے اپاہج،ذہنی مفلوج اور موت تک مریض پہنچ جاتا ہے۔ویت نام میں یہ وائرس2008سے پھیلا اور سالانہ دس سے 15ہزار کیسز رجسٹر ڈ ہو رہے ہیں جس میں20سے 30ہلاکتیں سالانہ ہیں۔