1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے،آئی جی بلوچستان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان راومحمدامین ہاشم نے کہاہے کہ اسپنی روڈ واقعہ ملیں ملوث افرادانسان نہیں صرف دہشتگردہیں عوام اورمیڈیاانکی گرفتاری کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریں۔ملزمان چھپ نہیں سکتے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔کوئٹہ میں اسپنی روڈپرفائرنگ کی جائے وقوعہ کامعائنہ کرنیکے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوء ے آئی جی پولیس کاکہناتھاکہ اسپنی روڈ واقعہ اوراس طرح کے دیگرواقعات میں ملوث عناصردہشت گردہیں یہ سفاک انسان ہیں انکاکسی مذہب،فقہ اورنسل سے تعلق نہیں ہے اورنہ ہی ان کا کسی فرقہ ورانہ گروہ سے تعلق ہے یہ عناصرچھپ نہیں سکتے ہم ان کا قلع قمع کرینگے۔انہوں نے بتایاکہ پولیس نے پہلے سے ہی جرام پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی شروع کی ہوئی ہے اس کارروائی کے دوران اب تک دوسے اڑھائی سومشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیاہے جن سے تفتیش جاری ہے اس موقع پران کاکہناتھاکہ میڈیااورعوام پولیس کی آنکھیں اور کان ہیں ان سے اپیل ہے کہ ان عناصرکے خلاف اگرکوئی معلومات ہیں تووہ شیئر کریں۔