1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ایگزیکٹوکے اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے،فوزیہ وہاب
جنگ نیوز -
لاہور...صدر مملکت کی ڈپٹی پولیٹیکل اسسٹنٹ فوزیہ وہاب کا کہنا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار موجودہ وزیراعظم کے صاحبزادے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، ایسا تو مارگریٹ تھیچر کے بیٹے کے ساتھ بھی نہیں ہوا تھا۔لاہور میں پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی ویب سائٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سسٹم میں کرپشن کے چور دروازے بند کرنا چاہتی ہے، این آئی سی ایل کیس میں مونس الٰہی اور حج اسکینڈل میں صرف حامد سعید کاظمی جیل میں ہیں، ان دونوں کیسز کی تحقیقات میں تعصب نظر آتا ہے۔ فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹوکے اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے،یہ اختیارات 17 کروڑ عوام نے دیئے ہیں ۔