1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لندن:بگلے نے دکا ن سے چپس چراکر کھان شر وع کر دیئے
جنگ نیوز -
لندن...بر طا نیہ کے ایک قصبے میں بگلے نے مچھلیاں پکڑنے کا کام چھو ڑ کرعلاقے کی دکا ن سے چپس کے پیکٹ چرا نا شروع کر دیئے ہیں ۔ نہ جا نے یہ بگلا کا ہل ہے یا اس کے قریبی دریا میں مچھلیوں کی قلت ہو گئی ہے تاہم مچھلیوں کے بجا ئے اس کی پسندیدہ غذا آ ج کل کے بچوں کی طر ح چپس بن گئے ہیں ۔ یہ چالاک بگلا روزانہ علا قے کی بیکر ی میں جا تا ہے اور ریک میں مو جو د اپنا پسندیدہ چپس کا پیکٹ اٹھا لا تاہے ۔ یہ جی دار بگلا کسی سے ڈرے بغیر ہی اس پیکٹ کو اپنی چو نچ ما ر کرکھو لتاہے اور دکا ن کے سا منے بیٹھ کر ہی اسے خالی کردیتا ہے ،دلچسپ با ت یہ ہے کہ چپس کا شو قین یہ بگلا صر ف ایک پیکٹ پر ہی اکتفا نہیں کر تا بلکہ روزانہ بیکر ی سے تین چپس کے پیکٹ اڑا کر ان کے مزے لو ٹتا ہے ۔اس چو ر بگلے سے چھٹکا ر ا پانے کے لیے دکا ن کے مالک نے با قا عدہ ایک ملا ز م رکھ لیا ہے جو اس بگلے کو دکا ن میں داخل ہو نے سے رو کتاہے ۔