1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
گڑیا کو حقیقی بچہ سمجھ کر برطا نوی پو لیس نے گا ڑی کا شیشہ تو ڑ دیا
جنگ نیوز -
لندن...بر طا نو ی کا ؤنٹیNottinghamshireکی پولیس کواُس وقت شدید شر مندگی کا سا منا کر نا پڑ اجب انہیں یہ پتا چلا کہ جس بچے کی جا ن بچا نے کے لیے انہوں نے گا ڑی کا شیشہ تو ڑا ہے وہ در حقیت ایک گڑ یا ہے ۔جی ہا ں حقیقت سے قریب ترین اس گڑیا کو پا نچ سا لہ Sam اپنے والد کی گا ڑی میں بھو ل گئی تھی اور پا رکنگ میں کھڑی اس گا ڑی میں جب لو گوں نے ایک بچے کو بند دیکھا تو فو ر اً پو لیس کو مد د کے لیے بلا لیا ۔ مستعد پولیس بھی فوراً ہی بچے کی جا نے بچا نے کے لیے مو قع پر پہنچ گئی اور آ ؤ دیکھا نہ تا ؤ بچے کو نکا لنے کے لیے گا ڑی کا شیشہ تو ڑ دیا۔ تاہم جب اس بچے کو گا ڑی سے با ہر نکا لا گیا تو پو لیس اور دیگر افراد پر یہ راز کھلا کہ یہ گڑیاجو فن کا ری کا ایسا نمو نہ ہے جو حقیقی بچہ ہی محسوس ہوتی ہے ۔ اس فرض شنا سی کے نتیجے میں پو لیس کو گا ڑی کی مر مت کے لیے دو سو پا ؤ نڈ کا ہر جا نہ بھی ادا کر نا پڑا ۔