تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

لاہور: جنگ،جیو پر حملوں کیخلاف صحافتی تنظیموں کا احتجاج

جنگ نیوز -


لاہور...سندھ میں جنگ اخبار کے بنڈل جلانے اور جیو کے عملے اور دفاتر پر حملوں کیخلاف لاہور میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافتی تنظیموں کے ساتھ سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماوٴں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنگ جیو پرحملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں لاہور پریس کلب،پنجاب یونین آف جرنلسٹس، الیکٹرانک نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن،جنگ ورکرز یونین کے نمائندوں کے ساتھ جماعت اسلامی، تحریک انصاف،پاکستان ورکرز کنفیڈریشن، لیبر پارٹی، وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، صحافتی رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، سماجی اور سیاسی رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو نیوز نے ہمیشہ عوام کی آواز اٹھائی ہے ،میڈیا عوام کی آواز ہے جسے ڈرا دھمکا کر دبایا نہیں جاسکتا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنگ کے بنڈل جلانے اور جیو کے عملے اور دفاتر پر حملہ کرنے والے شر پسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ صحافتی تنظیمیں احتجاجی کا سلسلہ شروع کریں گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.