تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

لاہور:یلوکیب اسکیم کی شرائط میں نرمی کیلئے ڈرائیورزکی ریلی

جنگ نیوز -
لاہور…یلو کیب اسکیم کے لئے عائد شرائط کے خلاف ٹیکسی ڈرائیورز یونین نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے وزیراعلیٰ کیمپ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ انہوں نے ٹیکسی اسکیم کے لئے شرائط نرم کرنے کا مطالبہ کیا۔یونائیٹڈ یلوکیب ٹیکسی ڈرائیورز یونین کی ریلی ایمپریس روڈ، ڈیوس روڈ اور کینال روڈ سے ہوتی ہوئی فیروزپور روڈ پہنچی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے جن پر شرائط میں نرمی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ییلو کیب کے حصول کے لئے مقررکی گئی شرائط سخت ہیں جوغریب آدمی کے لئے اس اسکیم سے استفادہ کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عام آدمی کے لئے ییلو کیب کا حصول آسان بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.