1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جیو کے دفاتر پر حملہ، پشاور کے صحافیوں کا شدید ردعمل
جنگ نیوز -
پشاور...پشاور کی صحافتی تنظیموں نے کراچی میں جیو نیوز کے دفاتر پر حملے کو آزادی صحافت پر مجرمانہ وار قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ارشد عزیز ملک اور پشاور پریس کلب کے صدر سیف الاسلام نے جیو نیوز کے دفاتر پر حملے کو صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے صحافیوں کو سچائی کے راستے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے جمہوریت کی بحالی ، قومی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور ظلم و زیادتی کے خلاف تاریخی جدوجہد کی ہے۔ صحافیوں نے سچائی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافت کو بیڑیاں پہنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔