تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پشاور: عدالتی بائی کاٹ کے باعث صوفی محمد کیس کی سماعت موخر

جنگ نیوز -
پشاور...پشاور میں عدالتی کارروائی سے بائی کاٹ کے باعث کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمد ی کے امیر مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی۔سینٹرل جیل پشاور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تحریک شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے خلاف آج سماعت ہونا تھی۔ تاہم خیبر پختونخوا میں وکلاء کی طرف سے عدالتی کارروائی سے بائی کاٹ کے باعث مقدمے کی سماعت نہ ہوسکی۔ صوفی محمد کے خلاف آج دو مقدمات کی سماعت ہونا تھی۔ جس میں 1994میں کبل پولیس اسٹیشن پر حملہ کا مقدمہ بھی شامل تھا۔ جبکہ کانجو پل کے قریب سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر حملے کا مقدمے کی سماعت بھی آج تھی۔ ان مقدمات کی سماعت اب نو ستمبر کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.