تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سودکم کرکے13.5فیصد کردیا گیا

جنگ نیوز -


کراچی...اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود میں نصف فیصدکی کمی کردی، بنیادی شرح سود14 سے کم ہوکر 13.5 فیصد کی سطح پر آگیا۔مرکزی بینک کے قائم مقام گورنر یاسین انور نے کراچی میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تونائی کے بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال سے پیداوار متاثر ہوئی ہے اور گزشتہ مالی سال کے لیے مالیاتی خسارہ 6.2 فی صد تک بڑھ سکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومتی قرضوں کا معاملہ صرف مالی سال 2011 سے منسلک نہیں بلکہ یہ ایک بنیادی مسئلہ ہے اس کے علاوہ ٹیکس کی وصولی کا مجموعی پیداوار میں تناسب کم سطح پر ہیاور ٹیکس کا مجموعی پیداوار سے تناسب 8.6 فیصد ہو گیا ہے۔یاسین انور کا کہنا تھا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کے باعث بین الاقوامی ادائیگیوں میں مدد ملی اور غیر ملکی ادائیگیوں کا رواں خسارہ 0.8 فیصد رہا ۔قائم مقام گورنر کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال روپے کی قدر میں آدھے فی صد کی کمی ہوئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.