تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

وزارت پیڑولیم کا رمضان گفٹ:گیس مہنگی کرنے کی تجویز دیدی

جنگ نیوز -


اسلام آباد...وزارت پٹرولیم نے گیس قیمتوں میں ساڑھے تیرہ سے سولہ اعشاریہ 73 فیصد تک اضافہ اور پرانے کھاد کارخانوں کو سو فیصد مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، ماہ رمضان کے باعث پٹرولیم قیمتیں نہ بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے وزارت پٹرولیم کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ کی سمری تیار کرکے منظوری کیلئے ای سی سی کو بھیجی جارہی ہے ، اس کے تحت گھریلو،کمرشل،بجلی پیدوارپلانٹس کی گیس 5ء13 فیصد مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سمری میں سی این جی 73ء 16 فیصد اور پرانے کھادکارخانوں کی 100 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، حکام نے بتایا کہ اگرچہ عالمی منڈی میں تیل قیمتیں بڑھیں لیکن ماہ رمضان کے باعث پٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت نہ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہیں ، حکام کا کہنا تھا کہ پٹرولیم قیمتوں پر سمری کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.