تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سانحات کونسلی ومکتبی رنگ دینا ازخود ہشتگردی ہے،حامد موسوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی...قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے ہزارہ ٹاؤن سے علمدار روڈ جانے والی مسافر وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے متواتر سانحات گھناؤنی بین الاقوامی سازش کا حصہ ہیں جس میں سنی شیعہ ،دیو بندی،بریلوی،اہل حدیث حتی کہ اقلیتوں تک کونہیں بخشا جارہا۔ہفتہ استقبال رمضان کی سلسلے کی دینی نشست میں ان کا کہنا تھا کہ محب وطن قوتیں اور حکمران سیاستدان دشمن کی سازش کو سمجھیں دہشت گردی کے سانحات کو مسلکی مکتبی یا نسلی رنگ دینا ازخود دہشت گردی ہے ۔کراچی اقتصادی شہ رگ اور بلوچستان جسم و جان ہے دشمن قدیم بندرگاہ کراچی کو مفلوج کردینا چاہتا ہے اورجدید بندرگاہ گوادر کی جانب للچائی ہوئی نظروں سے دیکھ رہا ہے ۔ دہشت گردی کے سانحات کے بعد جلاوٴ گھیراوٴکے ا سپیشلسٹ رہنماوٴں سے حکمرانوں کی امن کی بھیک لمحہ فکریہ ہے ۔پاکستان اسلام کا قلعہ اورایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے دنیائے ابلیسیت کا سب سے بڑا اور آخری ٹارگٹ ہے جس کی سلامتی و استحکام میں تمام اسلامی ممالک کی بقاء کا راز مضمر ہے۔انہوں نے تمام مکاتب سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ بارگاہِ خداوندی میں توبہ و استغفار کرکے رمضان المبارک کا استقبال کریں اور خداوندِ عالم کی نعمتوں اور برکتوں سے فیض یا ب ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.