1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
وینا ملک بالی ووڈ کے خان اور بچن کے ساتھ کام کی خواہش مند
جنگ نیوز -
لاہور...بھارتی نجی ٹی وی کے رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کر نے والی اداکارہ وینا ملک نے بالی ووڈ پر کئی سالوں سے حکمرانی کر نیوالے سپر اسٹارخانز اور بچنز کے ساتھ فلموں میں کا م کر نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ سلمان ،شاہ رخ ،عامرخان اور بچن فیملی کے ساتھ فلم میں کام کر نا چا ہتی ہیں اورانھیں یقین ہے کہ ان کی یہ دیرینہ آرزو جلد ہی پوری ہو گی۔وینا ملک فلم دال میں کچھ کالاہے کے سہارے بالی ووڈ میں قدم رکھنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جس میں وہ انڈسٹری کے سینئر اداکار شکتی کپور اور راجا چوہدری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔ٹی وی رئیلٹی شو کے ذریعے وینا ملک کے دوست بننے والے اداکار ایشمت پٹیل کے ساتھ بھی وینا مستقبل میں فلم میں کا م کر نا چاہتیں ہیں جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ فلم جسم کے سیکوئل میں اس متنازع اور مقبول جو ڑی کو ساتھ کاسٹ کر لیا جائے مگر پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اس سلسلے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا۔