1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
حج کرپشن :حسین اصغر اور سہیل احمد سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں حسین اصغر کو واپس تفتیش دینے اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد کو او ایس ڈی بنائے جانے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ 36صفحات پر مشتمل ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کسی سیکریٹری کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہوں تواسے او ایس ڈی نہیں بنایا جاسکتا، وزیر اعظم ایسے سیکریٹری کا ٹرانسفر تو کر سکتے ہیں لیکن سزا نہیں دے سکتے جیسا کہ سہیل احمد کے ساتھ کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں راؤ شکیل کی بطور ڈائریکٹر حج تعیناتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راؤ شکیل پر مقدمات اور نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود وزیر اعظم نے انھیں ڈائریکٹر حج بنایا ، راؤ شکیل کا نام رحمان ملک نے ایس ایم ایس کے ذریعے ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، راؤ شکیل کی ڈائریکٹر حج تعیناتی کی سمری سیکریٹری خوشنود لاشاری نے عدالت میں پیش کی ۔