تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

نیٹو کنٹینر کیس:تحقیقاتی کمیٹی نے مزید19سو کنٹینرز کا سراغ لگالیا گیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد...نیٹواورایساف کنٹینرزاسکینڈل کی ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد،تحقیقاتی کمیٹی نے مزید 19 سو کنٹینرز کا سراغ لگالیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر آڈٹ حافظ محمد انیس، کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات میں ایسے 3 ہزار 785کنٹینرز کا پتہ لگایا تھا،جو چمن بارڈر سے افغانستان میں داخل ہونے کے بجائے، ملک کے اندر ہی غائب کرلیے گئے تھے۔ کمیٹی کے مطابق،ان کنٹینرز کے غائب ہونے سے ملک کو مختلف محصولات کی مد میں سات ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔اب تحقیقات میں ایسے مزید 19 سو کنٹینرز کا پتہ لگایا گیا ہے، جو چمن بارڈر تک پہنچنے سے پہلے ہی ملک کے اندر غائب کردیے گئے تھے۔ توقع ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹآئندہ ماہ منظرعام پر لائی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.