تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ڈی ایم جی گروپ کے افسران کی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع

جنگ نیوز -


لاہور..وزیر اعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کے افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تعلیمی اسناد کی نقول بھیجنے کی آج آخری تاریخ تھی۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کی جانب سے صوبے میں تعینات وفاقی افسران کو 31جولائی تک تعلیمی اسناد کی دوفوٹو کاپیاں اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق افسران کی اسناد کی تصدیق متعلقہ تعلیمی اداروں سے کرائی جائیگی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.