1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
یمن میں جھڑپیں، دو کرنلوں سمیت 7فوجی اور 7جنگجو مارے گئے
جنگ نیوز -
صنعاء...یمن میں دوکرنلوں سمیت سات فوجی اور سات جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن کے جنوبی صوبہ ابین کے دارالحکومت زنجبار اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے فوج اوراسلام پسند جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ایک مقامی عہدے دار کے مطابق جنگجوؤں نے رات ایک چھاپہ مار کارروائی میں ایک کرنل اور پانچ فوجیوں کو ہلاک کردیا اور سات جنگجو اس کے بعد جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ایک اوراور واقعے میں یمنی فوج اور فضائیہ نے زنجبار کی جانب آنیوالے قبائلیوں پر غلطی سے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حکومت کے حامی پندرہ افراد مارے گئے ہیں۔فوجی ذرائع کے مطابق زنجبار میں مئی سے القاعدہ کے ساتھ جاری لڑائی میں اب تک دوسو سے زیادہ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔